• news

بابر اعظم تینوں فارمیٹ میںنمبر ون  بن سکتے ہیں : دنیش کارتک


لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹر دنیش کارتک نے کہا کہ بابراعظم تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر بن سکتے ہیں۔ بابر اعظم 100 فیصد تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بابراعظم تینوں فارمیٹ میں شاندار ہیں ، ابھی ان کو کئی ٹیسٹ میچز ملنے والے ہیں، بابر اس وقت ٹیسٹ میں پانچویں جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں پہلے نمبر پر ہیں۔ بابراعظم ہائی کوالٹی پلیئر اپنی بلندی پر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن