• news

بیچ ریسلنگ ‘انعام بٹ ترکی پہنچ  گئے ‘پہلا مقابلہ آج ہو گا


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ورلڈ چیمپئن انعام بٹ بیچ ریسلنگ مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے ترکی پہنچ گئے ہیں ۔ انعام بٹ کا پہلا مقابلہ آج 28 مئی کو ترکی کے شہر ادانا میں ہو گا ۔ اس سے قبل انعام بٹ بیچ ریسلنگ میں پانچ بار پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ انہوں نے روانگی سے قبل قوم سے دعاؤں کی اپیل کی اور پریکٹس میں  فیڈریشن کی طرف سے بھر پور تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن