• news

ہاکی لیگ‘سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ  مد د کیلئے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کرینگے 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن ہاکی لیگ کرانے کے لیے کوشاں ‘ سیکرٹری آصف باجوہ کا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔آصف باجوہ نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے آئندہ ہفتے ملاقات کروں گا ۔فرنچائز ٹورنامنٹ سے پی سی بی کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔پی ایچ ایف رواں سال پہلی ہاکی لیگ کرانے کا خواہشمند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن