iسپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔ عدالت عظمیٰ سے جاری ججز روسٹر کے مطابق 30 مئی سے 03 جون 2022ء تک جاری رہنے والے عدالتی ہفتے کے دوران پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں ایک لارجر بینچ اور پانچ ریگولر بینچز مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ریگولر بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہوگا،بینچ دو میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہوں گے، بینچ نمبر تین جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہوگا،بینچ نمبر چار میں جسٹس اعجازلاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہوں گے، بینچ نمبر پانچ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہوگا جبکہ لارجر بینچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاالاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہوگا۔