• news

 iہفتہ کی سرکاری چھٹی بحال نہ ہونے پرملازمین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق ہفتہ کی سرکاری چھٹی بحال نہ ہونے پرملازمین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے حکومت اپنے وعدوں پرعمل درآمد کرے ، فنانس ڈویژن کے افسران نے یقین دلایا تھا کہ چھٹی بحالی کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کردی جائے گی وزیر اعظم اس کی منظوری دے دیں گے مگر تاحال اس پر عمل درآمد نہیںہو ا جبکہ باقی مطالبات پر غور کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگی گئی تھی وہ مہلت بھی کل ختم ہوجائے گی آگیگا فیڈرل کے عہدیداراران نے کہا کہ مطالبات پر عمل نہ ہوا تو9 جون کو احتجاج اور دھرنا دیا جائے گا۔ ، پٹرول کی قیمت میں 30روپے اضافے سے مہنگائی میںمزید اضافہ ہوا ہے ایسے میں سرکاری ملازمین کے مطالبات تسلیم کرنا نہایت ضروری ہوگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن