اiفسران وزارت کی تشکیل نوکیلئے ریسرچ شروع کریں،سید ظفر علی شاہ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نئے تعینات ہونے والے سیکریٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات سید ظفر علی شاہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ وزارت کی تشکیل نو اور تنظیم نو کے لیے ریسرچ شروع کریں. یہ ہدایت سیکرٹری پلاننگ کی زیر صدارت اجلاس کے دوران دی گئی۔ اجلاس میں تمام سربراہان، اقتصادی اور تکنیکی سیکشن کے سربراہان نے مختلف سیکشنز کے کاموں، وزارت میں وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے بارے میں بریفنگ دی گئی. میٹنگ کے دوران سیکرٹری منصوبہ بندی نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنا تعمیری کردار ادا کریں جس سے ملک کی ترقی کے عمل کو سہل بنانے میں مدد مل سکے سید ظفر علی شاہ نے افسران کو ترقیوں، خالی آسامیوں کو پر کرنے، ٹریننگ وغیرہ سمیت تمام معاملات میں اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا. ۔