• news

آج گرے یا کل، حکومت ختم ہو کر رہے گی ،شیخ رشید

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 30روپے فی لیٹر پٹرول میں اضافے کی پہلی قسط اور 2ہزار روپے مہینے خیرات کی جھوٹی تسلی معیشت کو تباہ ہونے سے نہیں بچا سکتی اس لئے مسائل زدہ لوگ چوروں کے اس فرسودہ نظام کے خلاف جہاد کر رہے ہیں ایک ووٹ کی اکثریت کا وزیر اعظم اور ایک ووٹ کی اکثریت کا چیف منسٹر 20 کروڑ کا ممبر خرید کر بھی اپنی حکومت نہیں بچا سکتے،آج گرے یا کل گرے یہ حکومت ختم ہو کر رہے گی اسے کوئی نہیں بچا سکتا جس ملک کا وزیر اعظم 24ارب کی منی لانڈرنگ کے کیس پر فخر کرے اور ایف آئی اے ، نیب، اے این ایف ان کے آگے ہاتھ جوڑ کر کھڑی ہو تو انصاف کا اللہ حافظ ہے، یہ اپنے کیسز ختم نہیں کرا سکیں گے اور عنقریب جیلوں میں جائیں گے معیشت تباہ حال ہے اور ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے سری لنکا کی آبادی  2 کروڑ ہے اور ہماری 22کروڑ ہے اس لئے معیشت کو بچانے کیلئے جلد اہم اور بڑے فیصلے کرنے ہونگے  ورنہ معاشی تباہی ہمارے دروازے پر دستک دے رہی ہے، معاشی تباہی سے بچنے کیلئے عدلیہ اداروں اور سیاست دانوں کو فوری اہم اور بڑے فیصلے کرنے ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن