• news

مشیر وزیر اعلی خواجہ حسان کی ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت 

لاہور ( نیوز رپورٹر) ایوان وزیر اعلیٰ  میں مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ احمد حسان کی زیرصدارت ایل ڈی اے کے زیر انتظام ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ہوا ۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب کو ڈی جی ایل ڈی اے نیشہر میں ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی ۔خواجہ احمد حسان نے کہا کہ شیرانوالہ،سگیاں اور شاہکام بریج کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، نئے مالیاتی سال کے بجٹ تجاویز کو سرفہرست رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں ملازمین کوٹہ بڑھانے کی تجویز پر رائے لی جائے۔ایل ڈی کے کنٹرولڈ ایریا کے لئے پچاس سالہ پلاننگ کی جائے۔ رہائشی ایریاز میں کمرشل سرگرمیوں کو فی الفور روکا جائے ۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، َسیکٹری ھاوسنگ میاں شکیل احمد ،ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ کیپٹن سمیع اللہ ،جیف انجینئر اسرار سعید ،مظہر علی خان، چیف ٹاون پلانر ندیم زیدی، نعمان خان ،فارقلیط میر شریک ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن