• news

عثمان قادر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔عثمان قادر نے اپنی ننھی پری کی پیدائش کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی جس میں اْنہوں نے اپنی بیٹی کی جھلک بھی شیئر کی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان قادر نے اپنی ننھی پری کو گود میں لیا ہوا ہے اور محبت بھری نظروں سے بیٹی کو دیکھ رہے ہیں۔
 جبکہ بیٹی کا چہرہ ایموجی سے چھپایا ہوا ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اللہ نے ہمیں اپنی تیسری رحمت سے نوازا ہے، الحمداللہ! اب میری ملکہ کے ساتھ 3 شہزادیاں ہیں۔عثمان قادر نے اس خوشخبری کے ساتھ مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن