• news

شاہ محمود کی بزدار، عمر چیمہ سے ملاقات، ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال

لاہور (نیٹ نیوز) شاہ محمود قریشی نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات کی ہے۔ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر پی ٹی آئی کے 3 بڑوں نے مشاورت کی۔ عدالتوں میں زیر سماعت پٹیشنز پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس دوران پنجاب کے 20 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارٹی تمام صوبائی حلقوں میں امیدوار اتارے گی۔ پارلیمانی بورڈ ضمنی انتخاب میں مضبوط امیدواروں کا فیصلہ کرے گا۔ آج پارٹی کا اجلاس لاہور میں طلب کیا ہے، جس میں شفقت محمود، حماد اظہر، میاں محمود الرشید، یاسیمن راشد اور اسلم اقبال شریک ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن