• news

پنجاب : ضمنی الیکشن‘ پی ٹی آئی تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں اپنے امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی نوٹیفائی ہونے والے اراکین کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں بھر پور حصہ لیا جائے گا۔ پارٹی سے منحرف ارکان کے مقابلے میں پارٹی کے وفادار امیدوار سامنے لائے جائیں گے۔ صدر پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود نے کہا لوٹوں کی سیاست کا حلقوں سے مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے درخواستیں مانگ لیں۔ خالی ہونے والی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد 17 جولائی بروز اتوار ہو گا۔ پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستوں کی آخری تاریخ یکم جون مقرر کی گئی ہے۔ سیٹیں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین  اسمبلی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن