• news

ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب  نے استعفیٰ دیدیا 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت(ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ،صدر مملکت کو بھجوائے گئے استعفیٰ میں انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل اپنی ذمہ داریاں آئین و قانون کے مطابق سرانجام دی ہیںاپنی بہترین صلاحیتوں کو برو ئے کار لاتے ہوئے اپنا کام کیا ہے وہ سرکاری عہدے پرمزید خدمات سرانجام نہیں دے سکتے اب وہ اپنی پرائیویٹ وکالت کرنا چاہتے ہیں واضح رہے سید محمدطیب اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیںاور طویل عرصہ تک انسداددہشت گری کی عدالت کے سپیشل پراسیکیوٹر رہے ہیں وہ دیوانی و فوجداری مقدمات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن