• news

11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی دی ، آئیں تو سہی : رانا ثناء 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے۔ آپ آئیں تو سہی"اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے" کا بیان دینے والا "خونی فساد" میں دم دبا کر بھاگ گیا۔ شیخ رشید احمد کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں۔ دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ دوسروں کے بچوں کو سڑکوں پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے۔ پنڈی کے شیطان کا "خونی" مارچ "بادی" میں تبدیل ہو چکا ہے۔ باس،  زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے۔ باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن