• news

خورشید شاہ کا وزیراعظم کو خط‘ سرکولیشن کے ذریعے سمریوں کی منظوری پر اظہار تشویش 

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر خورشید شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔ خط میں خورشید شاہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمریوں کی منظوری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے منظوری لینا تحریک انصاف کی پالیسی تھی‘ خط میں لکھا گیا کہ تحریک انصاف وزارتوں کی سمری پر سیر حاصل گفتگو سے اجتناب کرتی تھی، موجودہ حکومت کو اس روش کو ترک کرنا چاہیے۔ خورشید شاہ نے خط میں لکھا کہ پچھلے ایک ماہ میں کابینہ کے اجلاسوں میں زیر بحث آنے والے معاملات کو سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظورکیا جا رہا ہے۔ اس طرح کی منظوریوں سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہوتا۔ میری تجویز ہے کہ آئندہ محکموں کی طرف سے بھیجی جانے والی سمریوں کو کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔ تاکہ منظوری سے قبل مسائل کے فوائد اور نقصانات پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہو سکے۔

ای پیپر-دی نیشن