ملکی تقدیر انقلاب نظام مصطفی سے بدلے گی: عبدالغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبد الغفار روپڑی پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی سیکرٹری اطلاعات مولانا شکیل الرحمٰن ناصر قاری فیاض اور مولانا بشیر احمد سمیت دیگر نے نے کہا کہ ملک کی تقدیر آئی ایم ایف کی غلامی سے نہیں انقلاب نظام مصطفی سے بدلے گی مہنگائی کا جن قابو کرنے کے لئے اسلام کا سود سے پاک معاشی نظام نافذ کرنا ہوگا۔