گرمی میں اضافہ، مشروبات کی دکانوں پر شہریوں کا رش
لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور میں شدید گرمی میں مشروبات کی مانگ بڑھ گئی ہے ۔ شہریوں کی ٹھنڈے مشروبات کی دکانوں پر رش نظر آتاہے۔ گرمی کے ستائے شہریوں نے پیاس بجھانے کیلئے قدرتی اجزا سے تیار کردہ مشروبات کی دکانوں کا رخ کرلیا۔شہری صندل اور الائچی تو کسی نے بادام کے شربت سے اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی اتنی زیادہ ہے کہ ٹھنڈے مشروبات کے بغیر گزا رہ نہیں ہے۔کام پر جاتے ہوئے صندل کا شربت استعمال کرتے ہیں۔