• news

ایشیا رگبی ڈویژن ٹو چیمپئن شپ تھائی لینڈنے پاکستان کو ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کو تھائی لینڈ نے 5 ٹرائی سکور سے شکست دیدی ۔ تھائی لینڈ نے 15 کے مقابلے میں 20 ٹرائی سکور سے فتح سمیٹی ۔پاکستان کیخلاف آخری منٹ میں ہونے والی ٹرائی نے میچ کا رخ بدل دیا ۔ پاکستان کو پہلے ہاف میں ایک ٹرائی سکور کی برتری حاصل تھی ۔ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوسرا میچ یکم جون کھیلا جائیگا۔ پاکستان دوسرے میچ میں واضح برتری لے کر ڈویژن ون میں کوالیفائی کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن