• news

ایشیا ہاکی کپ ، جاپان کیخلاف 12 کھلاڑی ، تحقیقاتی کمیٹی قائم 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیاکپ میں جاپان کیخلاف پاکستان کی شکست کی بنیادی وجہ بننے والی ٹیم کی غلطی کی انکوائری کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔خیال رہے کہ قومی ٹیم کے ہاکی ایشیا کپ 2022 میں جاپان کیخلاف میچ میں گرین شرٹس 12 کھلاڑی لے کر میدان میں اتر پڑی۔اسی دوران جب قومی ٹیم کو اہم اور قیمتی گول ملا تو وہ پچ پر پاکستان کے 12 کھلاڑی موجود ہونے کی وجہ سے ضائع ہوگیا۔ میچ میں ایک زائد کھلاڑی کھلانے کے معاملے پر انکوائری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ہاکی فیڈریشن نے اولمپئن کلیم اللہ کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔ تحقیقاتی کمیٹی میں اولمپین ناصر علی اور خیبر پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ تشکیل دی جانیوالی تحقیقاتی کمیٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کریگی۔کمیٹی قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی کے بعد 20 جون تک رپورٹ پی ایچ ایف صدر کو جمع کرائیگی۔ رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کرکے انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن