ویمنز کرکٹ‘پاکستان‘ سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے پرسوں کھیلا جائیگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کی ویمنزٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے پرسوں کھیلا جائیگا۔ سیریز کا آغاز یکم جون سے کراچی میں ہو گا، پاکستان ویمنز اس سے قبل تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں سری لنکا کو کلین سویپ شکست دے چکی ہے، پی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم جون کو سائوتھ اینڈ کلب کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔، سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 3 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا، تمام میچز سائوتھ اینڈ کلب کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔