نئی دلی میں پاکستان‘ بھارت آبی مذاکرات شروع
نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں دو روزہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان واٹر کمشنر سید مہر علی نے کہا ہے کہ دریائے چناب پر بھارت کے تین منصوبوں پر اعتراض ہے۔ مذاکرات میں سیلاب کی پیشگی اطالاع پر بھی بات ہو گی۔