• news

 موٹر وے ایم 14پر سہولیات کا فقدان، نو ائے وقت کی خبر پر نو ٹس 

 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ہکلہ ، ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے(M-14) پر سہولیات کا فقدان ’‘نوائے وقت ‘‘ کی خبر پر این ایچ اے کا نوٹس۔ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کی29 مئی2022کی اشاعت میں شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے کہا ہے کہ ہکلہ۔ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے پر پنڈی گھیب سروس ایریاز(نارتھ اور ساتھ بانڈ)کا ٹھیکہ دیدیاگیا اوروہ زیر تعمیرہیں۔اسی طرح جنڈ کے مقام پر بھی سروس ایریاز کا کام جاری ہے اور جون2022میں آپریشنل ہوجائیں گے۔ترجمان نے کہاکہ عیسی خیل سروس ایریاز کا ٹھیکہ بھی دے دیا گیاہے اور اس کی اپروچ تعمیر کرلی گئی ہے اور توقع ہے کہ یہ سروس ایاز بھی 31،اگست 2022 تک آپریشنل ہوجائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن