• news

خشک سالی شامت اعمال کا نتیجہ، امت اجتماعی توبہ کرے: آصف شفیق

کامونکی(نمائندہ خصوصی)خشک سالی شامت اعمال کا نتیجہ ہے امت اجتماعی توبہ کرے،اس وقت چولستان اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں خشک سالی کے باعث انسان،جانور،چرند پرند سب کا براحال ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنماء چودھری آصف شفیق آرائیں اور ہومیو فزیشن ڈاکٹر نوازش محمد علی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ چولستان اور بلوچستان کئی علاقوں میں مخلوق خدا پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے اور مویشی پیاسے مر رہے ہیں مگر یہاں سے منتخب جاگیرداروں اور وڈیروں کو کوئی پرواہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ چولستان کے لوگ اپنے ہی علاقے سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں اگر وہاں کہیں پانی موجود ہے بھی ہے تووہاں انسان اور جانور ایک ہی جگہ سے پی رہے ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن