• news

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے:ڈاکٹر احسان اللہ

کامونکی(نمائندہ خصوصی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے،پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز میں اضافہ ہوچکا ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے جس سے بجلی،گیس،اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے سے آنیوالا مہنگائی کا طوفان غریب کو بہا لے جائیگا۔ ملکی خدمت کی دعویدار حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا،لگتا ہے حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے سے مہنگائی میں شدید اضافہ قابل مذمت ہے جسے قوم نے مسترد کردیا ہے،غریب عوام پر کئے گئے مہنگائی کے اس ڈورن حملے پر جماعت اسلامی خاموش نہیں بیٹھے گی۔

ای پیپر-دی نیشن