• news

نارنگ منڈی:اراضی تنازعہ پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)زمین کا ٹکرا ایک اور نوجوان کی جان لے گیا نواحی گائوں گھڑیال خورد میں بیس سالہ نوجوان موت کے گھاٹ اتار دیا گیا مقتول چچا کا بیٹا ہے پولیس نے نعش قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دی ہے ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج نواحی گائوں گھڑیال خورد کے رہائشی ریاست میو اور بڑے بھائی فوج خاں کے درمیان معمولی زمین کا تنازع چل رہا تھا کہ گزشتہ روز طول اختیار کر گیا اور تایا زاد جاوید عرف ٹھاکرولد فوج خاں نے فائرنگ کرکے چچا کے بیٹے بیس سالہ عابد کو زخمی کر دیاجسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا مقامی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا ہے اور ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔         

ای پیپر-دی نیشن