• news

چونیاں:جشنِ آزادی سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں پر وقار تقریب

چونیاں (نامہ نگار) جشنِ آزادی سپورٹس فیسٹیول  2022 کے سلسلے میں پرنس مارکی چونیاں میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ھوا تفصیلات کے مطابق پروگرام میں  علاقہ کی معروف شخصیات حاجی محمد رمضان،ملک نعیم رفیق،احسان الحق یزدانی،چوہدری غلام سرور پپو،ملک سہیل احمد،صغیر احمد،احسن وقار ذرگر،ملک افتخار،ذی خرد ایڈووکیٹ،عابد علی،میاں شاہد رسول،میاں ارشد۔سید عامر حسین تقوی سمیت وکلاء  ،صحافیوں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمان فنکاروں میں مون شاہ اور طارق جیکسن نے حاضرین کو ملی نغموں، گیتوں اور مزاخیہ آئٹمز کیساتھ خوب گرمایا۔ جشنِ آزادی سپورٹس فیسٹیول کا آغاز 5 اگست 2022 اور فائنل 14 اگست کو ستلج اسٹیڈیم چونیاں میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن