ننکانہ:جے آئی کسان بورڈ کے صدرتاحال بازیاب نہ سکے
ننکانہ صاحب( نمائندہ نوائے وقت)جے آئی کسان بورڈ تحصیل ننکانہ صاحب کے صدر حکیم سید حبیب شاہ کونامعلوم افراد اغواکر کے لے گئے پانچ روز گزرنے کے باوجود بھی بازیاب نہ ہوسکے۔ مبینہ طور پرجے آئی کسان بورڈ کے تحصیل صدر حکیم سید حبیب شاہ 26 مئی کو شورہ کوٹھی روڈپر واقع اپنے آفس سے سودا سلف لینے نکلے کہ ایک گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے تعاقب کرکے سید حبیب شاہ کو گاڑی میں ڈال کر اغو کر کے لے گئے۔پاکستان کسان بورڈ کے صدر چوہدری شوکت علی چدھڑ ، صوبائی صدر شید احمد منھالہ صوبہ پنجاب،ضلعی صدر ننکانہ صاحب ڈاکٹر راشد فاروق سمیت کسان بورڈ کی دیگر قیادت و ممبران نے اور انکے اہل خانہ نے ضلعی انتظامیہ سے سید حبیب شاہ کو فوری طور پر بازیا ب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔