گرفتار نہیں اغوا کیا گیا، آزاد کمشن بننا چاہیے، شیریں مزاری
اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ گرفتاری نہیں اصل میں تو اغوا کیا گیا، آزاد کمیشن بننا چاہیے۔ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ بغیر وارنٹ کے جبری گمشدگی کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔شیریں مزاری نے کہاکہ اینٹی کرپشن یونٹ نے اپنی گاڑیوں کی بجائے اسلام آباد نمبر پلیٹ گاڑیاں استعمال کیں۔انہوں نے کہا کہ میری گاڑی اورفون کس نے لیا؟، ڈرائیور کو کس نے مارا؟ کمیشن کے سامنے بہت سے سوال آئیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کمیشن سے تعاون کروں گی، اپنا موقف بھی رکھوں گی۔ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ گزشتہ روز رات میرے گھر کے باہر 2 پولیس کی وینز آئیں، خواتین پولیس اہلکار کا اصرار تھا کہ ایمان خود باہر آئیں تاہم انہیں بتایا گیا کہ میں گھر پر نہیں ہوں۔
شیری مزاری