• news

پاکستان کا بھارت میں ایٹمی پلانٹ کے فر انسیسی منصوبے پر اعتراض 

نئی دہلی (این این آئی )پاکستان نے بھارت میں ایٹمی بجلی گھر لگانے کے فرانسیسی منصوبے پر اپنے اعتراضات کیے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان نے فرانس کے ساتھ معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ جوہری توانائی پر مبنی چھ ری ایکٹر کونکن کے ساحل پر قائم کرے گا کیونکہ اس سے جنوبی ایشیا میں عدم اعتماد اور سلامتی کے مسائل پیدا ہوں گے۔پاکستانی ردعمل اس وقت سامنے آیا جب فرانسیسی عہدیداروں نے موتھبیلڈ منصوبے کے بارے میں بات چیت شروع کی۔ گزشتہ مہینے فرانس نے مہاراشٹر میں چھ ایٹمی ری ایکٹر بنانے کی حتمی پیشکش کی تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اعتراض بلا جواز نہیں ہے خاص طوپر اس تناظر میں کہ بھارت میں یورینیم اور دیگرخام مواد کی چوری کے واقعات بار بار منظر عام پر آئے ہیں جو ایٹمی دہشت گردی کے خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔ بھارت میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران 200کلو گرام سے زائد جوہری مواد چوری کیا گیا ہے جبکہ 2.5کلو گرام غیر افزودہ یورینیم صرف ایک یا دو ماہ قبل نیپال میں دو بھارتی شہریوں سے پکڑا گیا تھا۔ماہرین نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی پر زور دیا کہ وہ بھارت میں ریڈیو ایکٹیو مٹیریل پر سخت نگرانی کا نظام رکھے اور تمام ممالک کو بھارت کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کرنے سے روک دے۔
پاکستان کا اعتراض 

ای پیپر-دی نیشن