• news

دارالحکومت کو محفوظ بنانے کیلئے اسلام آباد میں دوبارہ کنٹینرز رکھ دیئے گئے

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  مختلف مقامات پر ایک بار پھر  کنٹینرز رکھ دیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں راستے تو بند نہیں کیے گئے لیکن کنٹینروں کی آمد سے  یہ  واضح ہو گیا کہ وزیرداخلہ کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ریڈ زون کے داخلی راستوں کے علاوہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی کنٹینرز  پہنچا دیئے گئے ہیں۔
 اسلام آباد 

ای پیپر-دی نیشن