• news

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف واضح ہے، حافظ طاہر محمود اشرفی 

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف واضح ہے، اسرائیل جانے والا وفد ریاست پاکستان ،پاکستان کی عوام اور حکومت کا نمائندہ نہیں تھا، وزارت خارجہ اور داخلہ کو خط لکھ رہے ہیں کہ جو پاکستانی اسرائیل گئے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، حجاج کرام حج کے دوران ہر قسم کی سیاسی اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں سے دور رہیں، سعودی عرب کے قوانین کی پابندی کریں اور حکومت اور معلمین کی طرف سے ملنے والی ہدایات پر عمل کریں ، سیاسی قیادت تصادم کی بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائے۔یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 
 طاہر محمود اشرفی 

ای پیپر-دی نیشن