• news

گیس کمپنیوں کاگردشی قرضہ1500ارب تک پہنچ چکا ،قائمہ کمیٹی میں ا نکشا ف

اسلام آباد (نا مہ نگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گیس کمپنیوں کاگردشی قرضہ1500ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ،جبکہ پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی کمی اور گردشی قرضے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے ، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ پارلیمنٹ کی مشاورت سے کریں گے ،ا یران سے بہت تیل پاکستان سمگل ہو رہا ہے، سابق وزیر توانائی نے روس سے تیل خریداری کیلئے ایک خط ضرور لکھا تھا، حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرتی ہے ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس سینیٹر محمد عبدالقادر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔
 انکشاف

ای پیپر-دی نیشن