انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان، پی سی بی جلد شیڈول فائنل کرنے کا خواہشمند
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پاکستان میں ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول کیلئے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ شیڈول کو جلد حتمی شکل دینے کا خواہشمند ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا انحصار پاک انگلینڈ سیریز کے شیڈول پر ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیوزی لینڈ میں تین ملکی سیریز کھیلنے کی حامی بھر چکا ہے۔آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی 3 ملکی سیریز کی تیسری ٹیم بنگلادیش ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 15 ستمبر سے شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد نیوزی لینڈ سیریز کو فائنل کیا جائے گا۔