مسجد الحرام میں زائرین کی سہولت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
مکہ المکرمہ (اے پی پی)سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے مصنوعی ذہانت پرمشتمل جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زائرین کومثالی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ادارہ امور حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مصنوعی ذہانت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے زائرین کی معلومات اور انہیں مختلف مسائل بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے متحرک روبوٹس بھی متعارف کرائے ہیں۔ بڑی سمارٹ سکرین پرمشتمل روبورٹس کے ذریعے زائرین عمرہ اور دیگر امور کی انجام دہی کے لیے شرعی مسائل دریافت کرسکتے ہیں۔ انتظامیہ نے مسائل کے حل کیلئے 11 زبانوں عربی، اردو، انگریزی، فرانسیسی، فارسی، ترکی، ملاوی، چینی، بنگالی، ھوساوی کی سہولت فراہم کی ہے ۔ مختلف زبانوں کے زائرین اپنی زبان کا انتخاب کرکے روبوٹس کے ذریعے براہ راست ماہرین علوم دینیہ سے اہم مسائل بارے معلوم کرسکتے ہیں، روبوٹس کی ڈیجیٹل سکرین 21 انچ ہے جو ٹچ سسٹم سے کام کرتی ہے، ربورٹس مخصوص روٹس پرگھومتے رہتے ہیں، سکرین میں نصب انتہائی حساس کیمرے اور سینسرز روبوٹس کی نقل وحرکت کو مزید آسان بناتے ہیں۔