• news

پاکستان سمیت دنیا بھر میںدودھ  کا عالمی د ن کل منایا جائے گا

لاہور(این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میںدودھ کا عالمی د ن کل منایا جائے گا۔جس کا مقصد دودھ کے فوائداُجاگر اورمویشی پال حضرات کو دودھ کی پیداوار بڑھانے کی طرف راغب کرنا ہے ۔ دودھ ایک مکمل غذا خدا کی بیش بہا نعمتوں میں سب سے منفرد اور فائدہ مند چیز ہے ۔ دودھ واحد مشروب ، جس میں تمام وٹامن موجودہیں ۔ایک گلاس خالص دودھ جسم کو درکار تمام وٹامن فراہم کردیتا ہے ۔یہ توانائی کے حصول کا سب سے آسان اورارزاں ذریعہ ہے ۔دودھ انسانی اعضاء کی بنیادی ضرورت ہے ۔ہڈیوں کی مضبوطی اور حافظہ میں اضافہ کیلئے دودھ موثر ترین غذا ہے ۔دودھ کی سب سے خاص بات اس میں موجود اجزاء ہیں جو ذہنی بالیدگی اور نیوروٹرانسمیٹر کو قابو میں کھتے ہیں، جس سے دماغ حاضر رہتا اور ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے ۔سائنسی تحقیق کے مطابق دودھ میں موجوف مائنو ایسڈ چہرے کی جلد کو نرم اور شاداب رکھتا ہے ۔چہرے کی خشکی ، چھائیوں اور دھبوں سے نجات دودھ میں موجود لیکٹک ایسڈ جلد کوصاف اور دھول اور مٹی کے منفی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن