• news

iفیول ایڈجسٹمنٹ نیپرا نے بجلی مزید 3روپے 99پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی 

اسلام آباد(آئی این پی ) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3روپے 99پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ، اس کا اطلاق کے  الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہوگا ۔منگل کو ڈسکوز کے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نیپرا میں سماعت ہوئی بجلی کی قیمت میں 4روپے 5پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت کی گئی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3روپے 99پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی نیپرا نے منظوری فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ۔نیپرا اتھارٹی فیصلہ بعد میں جاری کریگی اور بجلی صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگی کرنا ہوگی ،نیپرا اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق تین روپے ننانوے پیسے بنتا ہے مارچ کا ایف سی اے صارفین سے دوروپے چھیاسی پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا ۔ 
نیپرا

ای پیپر-دی نیشن