• news

وفاقی بیورو کریسی میں اہم تبدیلیاں ‘سیکرٹری صحت اور تحفیف غربت کو ہٹا دیا گیا 

اسلام آباد (خبرنگار+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی بیورو کریسی میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سیکرٹری صحت عامہ اشرف خواجہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ سیکرٹری تحفیف غربت و سماجی تحفظ فخر عالم عرفان کو بھی ہٹا دیا گیا۔ انہیں سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز تعینات کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے عبدالخالق شیخ کو آئی جی بلوچستان تعینات کر دیا۔ محسن حسان بٹ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی بیورو کریسی

ای پیپر-دی نیشن