سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا عمل ممکن ہے‘ اسرائیل
تل ابیب (آئی این پی)اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپیڈ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا عمل ممکن ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل اپنے اتحادی امریکا اورخلیجی ملکوں سے مل کرسعودی عرب کے ساتھ تعلقات کومعمول پرلانے پرکام کررہا ہے۔ یائر لاپیڈ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات ایک طویل محتاط عمل ہے لیکن ایسا ممکن ہے۔
سعودی عرب/ اسرائیل