• news

فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں22 اسرائیلی زخمی

غرب اردن(آئی این پی)مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں 48 گھنٹوں کے اندر قابض اسرائیلی ریاست کے خلاف مزاحمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ یہ مزاحمتی کارروائیاں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب دو روز قبل اسرائیلی حکام نے انتہا پسند یہودیوں کو مشرقی بیت المقدس میں فلیگ مارچ کی اجازت دی تھی۔ مغربی کنارے میں مزاحمتی سرگرمیوں کی متواتر رپورٹ کے دوران مرکز اطلاعات فلسطین "معطی" نے گذشتہ دو دنوں کے دوران 235 مزاحمتی کارروائیوں کااندراج کیا ہے جن کے نتیجے میں 22 اسرائیلی زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں فائرنگ کے 12  واقعات سامنے آئے اور قابض افواج کے ساتھ مسلح جھڑپوں کے درجنوں واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ ان میں زیادہ تر واقعات جنین، الخلیل، نابلس اور بیت المقدس میں رپورٹ ہوئے۔مغربی کنارے کی گورنریوں میں قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں کے درجنوں واقعات سامنے آئے۔ فلسطینیوں نے قابض فوج پر دھماکہ خیز مواد پھینکا۔24 پٹرول بم پھینکے گئے اور جب کہ فلسطینیوں کے حملوں میں یہودی آباد کاروں کی درجنوں گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں۔
اسرائیلی لانگ مارچ

ای پیپر-دی نیشن