• news

یاسین ملک کی سزا غیرقانونی‘ فوری رہا کیا جائے:چینی ماہر سیاسیات

بیجنگ  (اے پی پی)چینی یونیورسٹی  سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل کے وزٹنگ پروفیسر چینگ  ژی چنگ  نے کہا ہے کہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب  سے سنائی گئی عمر قید کی سزا غیر قانونی ہے،اس لیے انہیں  فوری  رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ  بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں کشمیر  ہمیشہ سے بھارت کے خونی راج میں رہا ہے اور کشمیری عوام اپنی آزادی کے لیے کوشاں ہیں ، اور اس ضمن میں  یاسین ملک کشمیریوں کی قومی خودارادیت کی تحریک کے رہنما ہیں ، انہیں بھارتی عدالت کی جانب  سے سنائی گئی عمر قید کی سزا غیر قانونی کیونکہ وہ بالکل بے قصور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت  بھارتی حکام نے بڑی تعداد میں نہتے کشمیریوں کو گرفتار، قید اور قتل کیا، اورکشمیری خواتین کی عصمت دری کی،    ریاستی دہشت گردی اور اس کے لیے سزا کسی اور کو نہیں بلکہ بھارتی حکام کو ملنی چاہیے۔
چینی  ماہر سیاسیات

ای پیپر-دی نیشن