• news

امریکہ کا  القدس میں فلسطینیوں کیلئے قونصل خانے کے قیام سے انکار 

مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی)ایک عبرانی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدرجو بائیڈن کی انتظامیہ نے حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے لیے امریکی قونصل خانے کا قیام ترک کر دیا ہے۔ اخبار "اسرائیل ٹوڈے" کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے اس قدم کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بجائے فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سلسلہ وار اقدامات کیے جائیں گے۔رپورٹ میں اشارہ دیا گیا ہے کہ امریکا فلسطینی اور اسرائیلی امور کے نائب وزیر خارجہ ہادی عمرو کو فلسطینیوں کے لیے خصوصی ایلچی کے عہدے تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
امریکہ/ انکار

ای پیپر-دی نیشن