کریم بینزیما چیمپئنز لیگ کے پلیئر آف دی سیزن نامزد
لاہور(سپورٹس ڈیسک) چیمپئن ٹیم ریال میڈرڈ کے سپر سٹار کریم بینزیما چیمپئنز لیگ کے پلیئر آف دی سیزن نامزد ہو گئے۔34 سالہ کریم بینزیما کو سخت محنت اور شاندار کارکردگی کا انعام ملنے لگا، لیور پول کو ایک صفر سے ہرا کر چیمپئن بننے والی ریال میڈرڈ کے فارورڈ کو چیمپئنز لیگ سیزن کے بہترین کھلاڑی نامزد کر دیا گیا ہے۔انگلش کلب کیساتھ ساتھ فرانس کی نمائندگی کرنے والے سپر سٹار نے چیمپئنز لیگ کے 12 میچز میں 15 گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا، اس پر وہ فٹبال کے سب سے بڑے ایوارڈ بیلان ڈی آر جیتنے کی دوڑ میں بھی شریک ہو گئے ہیں۔