انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل دوجون سے 6 جون تک لارڈز، لندن میں کھیلا جائیگا، انگلش ٹیم بین سٹوکس کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ جبکہ نیوزی لینڈ کو کین ولیمسن لیڈ کریں گے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 10 سے 14 جون تک نوٹنگھم جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔