• news

عوام کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر اچھا لگے گا‘سری لنکا میں محفوظ ہونگے: ایلیکس کیری

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ایلیکس کیری نے کہا ہے کہ ہم سری لنکا میں محفوظ ہوں گے۔ سری لنکا کی صورتحال پر ہمیں متعدد بار بریفنگ دی گئی ہے۔ یقین ہے کہ سری لنکا میں سکیورٹی کے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ سری لنکن عوام کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر ہمیں اچھا لگے گا۔خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ 7 جون سے 12 جولائی تک سری لنکا کا دورہ کرے گی۔دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والی سیریز میں 3 ٹی ٹونٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن