• news

iمئی سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 13.76فیصد اضافہ ادارہ شماریات

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  ملک میں گزشتہ ماہ (مئی2022) کے دوران سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 13.76 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اپریل 2022 کے مقابلہ میں مئی 2022 کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق صارفین کیلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ (سی پی آئی) میں مئی 2022 کے دوران سالانہ بنیادوں 13.8 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ اپریل میں سی پی آئی میں سالانہ بنیادوں پر 13.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ شہری علاقوں میں مئی 2022 میں سی پی آئی میں سالانہ بنیادوں پر 12.4 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی۔ اپریل میں شہری علاقوں میں سی پی آئی میں سالانہ بنیادوں پر 12.2 فیصد کی نمو ہوئی۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں شہری سی پی آئی میں ماہانہ بنیادوں پر 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دیہی علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ میں مئی 2022 کے دوران 15.9 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔ اپریل میں دیہی سی پی آئی میں 15.1 فیصد کا اضافہ ہواتھا۔ دیہی سی پی آئی میں مئی میں ماہانہ بنیادوں پر 0.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔
 ادارہ شماریات

ای پیپر-دی نیشن