• news

تلاشی کاروائیاں جاری قابض فوج نے گزشتہ ماہ 32کشمیریوں کو شہید کیا

سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے  مئی2022 کے دوران  پی ایچ ڈی اسکالر شاہد مشتاق بٹ سمیت 32 کشمیریوں کو شہید کر دیا، بھارتی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ  شہید ہونے والوں میں ایک کم عمر لڑکا بھی شامل ہے ۔مئی2022  میں بھارتی فوج نے  نہتے کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا۔ان کارروائیوں میںکم از کم 26 افراد زخمی ہوئے۔بھارتی پیر املٹری اورپولیس اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی180 کارروائیوں کے دوران 92 افراد کو گرفتار کیا، جن میں زیادہ تر نوجوان تھے ۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے کرکٹ ایسوسی ایشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق کیس میں تین گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ کچھ کی ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ جو بھارتی پارلیمنٹ کے رکن بھی ہیں سے سرینگر کے علاقے راجباغ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں پوچھ گچھ کی گئی۔ ای ڈی دفتر میں جانے سے قبل انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اپنی پوچھ گچھ کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے جوڑ دیا اور کہا کہ جب تک انتخابات نہیں ہوتے وہ اس وقت تک ہمیں پریشان کرتے رہیں گے۔
کشمیر

ای پیپر-دی نیشن