• news

وزیر خزانہ سے وائس نیول چیف‘ قطری‘ سعودی سفیر ‘ وفود کی ملاقاتیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) وفاقی وزےر خزانہ سے وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی، پاکستان مےں سعودی عرب اور قطر کے سفےروں، جنرز اےسوسی اےشن کے عہدیدارون اور ٹےلی نار کے وفد نے ملاقاتےں کےں۔ وفاقی وزےر خزانہ سے وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ اقتصادی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے ملک کی سمندری سرحدوں اور پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے پاک بحریہ کے لیے مکمل تعاون کا اعلان کیا۔ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان زراعت، توانائی، ریفائنری، آئی ٹی اور تجارت کے شعبوں میں دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ سعودی سفیر نے طویل المدتی تعلقات کا ذکر کےا اورکہا کہ مملکت سعودی عرب مختلف نئی راہوں میں سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی نے وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی۔ مفتاح اسماعیل سے پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سہیل محمود ہرل کی سربراہی مےں وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے وزیر خزانہ کے سامنے اس شعبے کو درپیش چند مسائل کو بھی اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر نے وفد کو مزید یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مسائل حل کئے جائیں گے تاکہ اس شعبے کو متحرک اور ملک کے لئے زرمبادلہ کی آمدنی حاصل کرنے کے لئے منافع بخش بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر سے ٹیلی کام سیکٹر کے سی ای او جاز عامر ابراہیم اور سی ای او ٹیلی نار پاکستان عرفان وہاب خان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے ان اشیاءپر ٹیکس میں کمی کی درخواست کی جو شاید ہی لگژری اشیاءکے دائرہ کار میں آتی ہوں۔ مزید برآں وزیر خزانہ نے وفد کو ٹیکس کے مسائل کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلقہ برآمدات کو بڑھانے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے پر زور دیا۔ علاوہ ازیں پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خان اور وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی سے ملاقات کی۔ وزراءنے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی تعریف کی اور انہیں مزید مضبوط کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات

ای پیپر-دی نیشن