• news

پاکستان تاقیامت رہے گا عمران کے بیان پر احتجاج کرینگے زرداری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری نے عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ آصف زرداری نے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کر سکتا۔ یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے۔ عمران خان! دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔ بہادر بنو اور اپنے پا¶ں پر کھڑے ہو کر سیاست کرنا سیکھ لو۔ ملک کے 3 ٹکڑے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی نہیں ہو سکتی۔ انشاءاﷲ پاکستان تاقیامت آباد رہے گا۔ عمران خان کے بیان پر گلی گلی احتجاج کریں گے۔
 زرداری

ای پیپر-دی نیشن