پی ٹی آئی کابیانیہ کمزوریاتبدیل نہیں ہوا: ملک اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر حاجی ملک اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کابیانیہ کمزوریاتبدیل نہیں ہوا، کرپٹ عناصر کے احتساب کا نعرہ آج بھی بلند کیا جارہا ہے اور اس کاز کی تکمیل کی خاطر پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں جو اقدامات اٹھائے انکی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، عمران خان آج بھی قوم کے ہیرو اور حقیقی نجات دھندہ ہیں جنہیں ایک بیرونی ساز ش کے تحت وزارت عظمیٰ کے منصب سے تو الگ کر دیا گیا مگر عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا وہ دوبارہ عوام کی بھرپور تائید و حمایت سے وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالیں گے، اپنے ایک بیان میں حاجی ملک اقبال نے کہا کہ حکمران منتخب کرنے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے جو ووٹ کی طاقت سے اپنے حکومتی نمائندے چنتے ہیں مگر پاکستان میں جس طرح جمہوری اقدار اور عوامی مینڈیٹ سے کھیل کھیلا گیا وہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔