• news

نیب زدگان کااقتدارمیں آنابدقسمتی ہے:ماجد منظور کاہلوں

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء ماجد منظور کاہلوں اورتحریک انصاف کے سابق تحصیل صدر و امیدوار پی پی 139 چوہدری اقبال گوپے را ء نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 30روپے اضافہ ہونے سے عام آدمی کا بجٹ بری طرح متاثر ہواہے اور پاکستانیوں کے اندر احساس محرومی اورمایوسی کاعنصر مزید بڑھ گیا ہے مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی سمیت جوسیاسی اتحاد مہنگائی کیخلاف معرض وجود میں آیا تھا ایک بیرونی ساز ش کے بل پراقتدارمیں آنیوالے یہ مفاد پرست اب ہم وطنوں پرمہنگائی کے ہنٹر برسارہے ہیں، اپنے ایک بیان میںماجد منظور کاہلوںنے کہا کہ اب ملک میں مہنگائی کاسونامی آئے گا، حکمرانوں نے عوام کے چولہے بجھانے کاپختہ ارادہ کرلیا ہے حکمرانوں نے بدترین مہنگائی کے نتیجہ میں آئی ایم ایف کوخوش کردیا لیکن پسماندہ طبقات کے ہاں صف ماتم بچھادی ہے۔ نیب زدگان کااقتدارمیں آنابدقسمتی ہے، وہ محروم طبقات کادرد محسوس نہیں کرسکتے نیب میں ترامیم کومسترد کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن