• news

ہرکھلاڑی کپتان ویسٹ انڈیز کو آسان نہیں لینگے بابر اعظم 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویسٹ انڈیز سے سیریز کو نہایت اہم قرار دے دیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے سیریز بہت اہم ہے، ون ڈے میچزجیتنے کی کوشش کریں گے، ویسٹ انڈیز سے سیریزجیتنا اور پوائنٹس اہم ہیں۔یہ ورلڈ کپ سپر لیگ کے میچز ہیں ، ہماری کوشش ہو گی کہ بہترین کارکردگی دیں ، بطور کھلاڑی کوشش ہوتی ہے کہ تینوں فارمیٹ میں نمبر ون رہوں ، اس کیلئے بہت سخت محنت کرنا پڑتی ہے ، ایسا نہیں کہ آپ نمبر دو یا تین پر آکر ایزی ہوجائیں ، کرکٹ بہت زیادہ ہو گئی ہے، وقت کم ملتا ہے جس کی وجہ سے محنت زیادہ ہوتی ہے۔بابراعظم نے کہا کہ کورونا کے بغیر کرکٹ ہونے جا رہی ہے جس پر کافی خوشی ہے، ساتھ ہی عوام کا شکریہ جن کی طرف سے ہمیشہ سپورٹ ملی ہے۔کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ہر کھلاڑی کپتان ہے، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کو آسان نہیں لیں گے۔ٹیم بنانے کیلئے تسلسل کامظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو کھلانا ہوگا ابھی ٹیم کا کامبی نیشن کافی اچھا جارہا ہے، ایک سوال کے جواب میں بابراعظم نے کہا کہ شان مسعود کو نیچے نمبر پر کھلانا غیرمناسب ہوگا۔ہر بندہ کپتان ہے ، میدان میں موجود باؤلر بہتر سمجھتا ہے کہ فیلڈنگ کہاں ہونی چاہئے؟ کس کو علم ہے کہ کس نے کتنا کھیلنا ہے ، کس کی کتنی کرکٹ باقی ہے ، رضوان بہترین کپتانی کررہاہے، مجھے رضوان پر پورا بھروسہ ہے۔بابر اعظم نے کہا ہے محمد حارث کو رضوان کی جگہ موقع دینا جلد بازی ہوگی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔کیمپ کے دوران گرمی میں کھیلنے کی پریکٹس جاری ہے،شاہین بہت اچھی کارکردگی دکھارہاہے، کسی ٹیم کوہرانے کیلئے مثبت کرکٹ کھیلنا پڑتی ہے، کیا پتا کس نے کتنا کھیلنا ہے، ہربندہ خود کو کپتان سمجھتا ہے، بطور کھلاڑی نمبر ون پر آنا خواب ہوتا ہے،اچھی ٹیم تسلسل کے ساتھ ہی کھیلتی ہے اور ٹیم نے ماڈرن کرکٹ میں خود کو منوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے وائٹ بال کا کیمپ لگا تھا اب ریڈ بال کا لگ رہا ہے اور اب ہم سخت گرم موسم میں کھیلنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ ہم نے بہترین فارمیٹ میں کارکردگی دکھانی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن